فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں،

خلاء میں بھیجنا آسان حل ہے ،چوہدری فواد حسین ہم مل ملا کر نہیں ،جو اصل میں ہے وہ عوام کے سامنے رکھیں گے،پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 6 نومبر 2018 14:16

فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں،خلاء میں بھیجنا آسان حل ہے تاکہ فسادات بھی نا ہوں اور زمین بھی پاک ہو جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کے فسادی سیاستدانوں کو خلا میں بھیجنے کے بیان پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلاء میں بھیجنا آسان حل ہے تاکہ فسادات بھی نا ہوں اور زمین بھی پاک ہو جائے۔ چوہدری فوادنے کہا کہ پچھلے لیڈر آف اپوزیشن کا پچھلی حکومت کی جانب سے پیکج چیک کر لیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مل ملا کر نہیں جو اصل میں ہے وہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔