چیئر مین سینیٹ کا مولانا سمیع الحق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،معغفرت کی دعا

منگل 6 نومبر 2018 14:16

چیئر مین سینیٹ کا مولانا سمیع الحق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،معغفرت ..
اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) چیئر مین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑے رہنما اور محب وطن مذہبی سربراہ سے محروم ہوگیا،پوری قوم غم میں شریک ہے۔منگل کو چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ اکوڑہ خٹک گئے،ان کے ہمراہ قائد ایوان شبلی فراز ، سینٹر جاوید عباسی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی موجود تھے ۔

چیئر مین سینیٹ نے مولانا سمیع الحق کے اہل خانہ سے مولانا سمیع الحق کے انتقال پر اظہار تعزیت اور معغفرت کی دعا کی ۔اس موقع پر چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے رہنما اور محب وطن مذہبی سربراہ سے محروم ہوگیا،پوری قوم غم میں شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔