سیف علی خان نے ’’سیکرڈ گیمز ‘‘ کے دوسرے سیزن کی عکس بندی شروع کر دی

منگل 6 نومبر 2018 14:35

سیف علی خان نے ’’سیکرڈ گیمز ‘‘ کے دوسرے سیزن کی عکس بندی شروع کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ویب سیریز ’’سیکرڈ گیمز ‘‘ کے دوسرے سیزن کی عکس بندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وکرم چندرا کے ناول ’’سیکرڈ گیمز ‘‘ پر مبنی ویب سیریز کے پہلے سیزن کو پزیرائی حاصل ہونے کے بعد دوسرے سیزن کے ممبئی شیڈول کی عکس بندی شروع کر دی گئی ہے اور ممبئی شیڈول صرف سیف علی خان کے لئے ہے جس کے ہدایتکار انوراگ کشیپ اور وکرم ادیتیا موٹوانی ہیں، ویب ٹی وی سیریز میں اداکار نوازالدین صدیقی، رادھیکا اپتے، گریش کلکرنی، کرن واہی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :