فیفا اور اے ایف سی سے ملنے والے 75فیصد فنڈز کھلاڑیوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ

رقم کا تیسرا حصہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے، فیصل صالح حیات

منگل 6 نومبر 2018 16:51

فیفا اور اے ایف سی سے ملنے والے 75فیصد فنڈز کھلاڑیوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا اور اے ایف سی سے ملنے والے 75 فیصد فنڈز کو کھلاڑیوں پر خرچ کرنے کا اعلان دیا۔صدر پی ایف ایف مخدوم فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ فٹبال کی دونوں انٹرنیشنل تنظیموں نے پاکستان سمیت ممبرز ممالک کے لئے گرانٹ دوگنا کردی ہے، مجھے یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ ہم اس رقم کا تیسرا حصہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے۔

(جاری ہے)

مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا کہ اگر ترقی کے سفر کو روکا نہ جاتا تو ہم بھارت سے عالمی رینکنگ میں بہتر ہوتے، 2014ئ میں گرین شرٹس نے بلیو شرٹس کو بھارت میں ہی شکست دی، بعد ازاں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فیفا ہا?س پر قبضہ کر لیا گیا جس کی وجہ سے ہم تین سال میں بہت پیچھے چلے گئے، آج بھارت عالمی رینکنگ میں اٹھانوے اور ہم ایک سو اٹھانوے نمبرز پر ہیں۔صدر پی ایف ایف کے مطابق انڈر 15 فٹبال چیمپیئن شپ میں ٹیم نے ملک کا نام روشن کیا، 13سال کے طویل عرصہ کے بعد پاکستان سینئر ٹیم بھی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ میں ہم نے 21 ملکی اور غیر ملکی کھیلوں کی سرگرمیاں کروائی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔۔