مصطفی کمال نے چائنا کٹنگ کے الزامات مسترد کر دئیے

سٹی ناظم سے لے کر اب تک مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا،اینٹی کرپشن کے سوالنامے کا جواب

منگل 6 نومبر 2018 17:35

مصطفی کمال نے چائنا کٹنگ کے الزامات مسترد کر دئیے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفی کمال نے چائنا کٹنگ کے الزامات مسترد کر دیے۔چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے محکمہ اینٹی کرپشن میں جاری تحقیقات سے متعلق جوابات اینٹی کرپشن میں جمع کروادیئے ہیں جن میں انہوں نے چائنہ کٹنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال نے اینٹی کرپشن کے تفیشی افسرکو پانچ صفحات پر مشتمل سوالنامے کا جواب اپنے وکیل کے ذریعے جمع کرایا ہے۔

انہوں نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ پریڈی اور لائنز ایریا کے متاثرین کو آباد کرنے کے لیے محمود آباد میں زمین الاٹ کی، سٹی کونسل کی اجازت سے تمام کارروائی کی گئی۔مصطفی کمال نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ سٹی ناظم سے لے کر اب تک مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔