اسلام امن کا دین اور اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے ‘مجاہد اللہ

اہل قلم اور علم و دانش ہر فورم پر اقلیتوںکے حوالے سے مغربی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھر پور جواب دیں ‘تقریب سے خطاب

منگل 6 نومبر 2018 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ اسلام امن کا دین اور اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے ۔ ہمارے ملک میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اوران کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہے ۔ آپ سرکار بنی مہربانؐ کی شان میں گستاخی کوئی بھی کرے وہ ناقابل قبول ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتا اسلام اور آئین پاکستان سے غداری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوںنے مقامی ہوٹل میں اہل قلم اور علم ود انش کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد فاروق چوہان ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ، امیر جماعت اسلامی علاقہ شرقی لاہور عبدالرشید مرزا ، سیکرٹری اطلاعاعت جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف سمت اہل قلم اور علم و دانش حضرات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ملک کے اہل قلم اورعلم ودانش ہر فورم پر اقلیتوں کے حوالے سے مغربی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیںاور ختم نبوت ؐ اور ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کے حوالے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے ہمارے حکمرانوں پر پوری دنیا میں ختم نبوت ؐ اور ناموس رسالت ؐ پر اپنا غیرت مندانہ کردار ادا کیلئے دبائو ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ماہ ربیع الاول کا مہینہ ختم نبوت ؐ اور ناموس ؐ رسالت کے طور پر عقیدت و احترام اور جوش جذبے سے منائے گئی اور اس حوالے سے شہر بھر میں محفلیں ، سیمینار ز اورکانفرنسز کا انعقاد کرے گی اور شہریان لاہور باالخصوص نوجوان نسل کو ختم نبوت ؐ اور ملک کے اندر قادیانیوں کے مکروہ چہرے سے آگاہ کرے گی جو خود کو مسلمان کہتے ہوئے اسلام دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا فرض ہے کہ ختم نبوت ؐ اور ناموس رسالت ؐ کیلئے ہر طرح کی قربانی کیلئے تیاری رہیں اور ساتھ ہی ملک کے ہر شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ ملک و قوم کی املاک اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بناتے ہوئے آپ ﷺ کی اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے کیونکہ ہر قسم کا تشدد ،خون خرابہ اور فسادات اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ۔

ذکر اللہ مجاہد نے ملک کے اہل قلم وعلم ودانش اور علماء کرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام الناس کے اخلاقی رویوں کی بہتری کیلئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں ۔ امیر لاہور نے استقبالیہ میں اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی اپنے بانی سید ابو الامودودی کی تاریخ کو دوہراتے ہوئے ختم نبوتؐ اور ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔