مولانا سمیع الحق کی شہادت سے عالم اسلام کو بڑا دھچکا پہنچاہے ،مولانا طارق جمیل

حکومت کو چاہئے مولانہ سمیع الحق کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے،ممتاز عالم دین

منگل 6 نومبر 2018 18:39

مولانا سمیع الحق کی شہادت سے عالم اسلام کو بڑا دھچکا پہنچاہے ،مولانا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے عالم اسلام کو بڑا دھچکا پہنچاہے ،حکومت کو چاہئے کہ مولانہ سمیع الحق کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طار ق جمیل کاکہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق ایک عظیم شخصیت تھے ، مولانا سمیع الحق کی شہادت سے عالم اسلام کو بڑا دھچکا پہنچاہے۔

(جاری ہے)

، موت ہر کسی کو آنی ہے ہر کسی نے فنا ہونا ہے، اللہ تعالی رب العزت مرحومین کو صبر جمیل عطا فرمائیں، حکومت کو چاہئے کہ مولانہ کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے مولانہ سمیع الحق کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ مولانا سمیع الحق مرحوم نے دین اسلام کیلئے قربانیاں دی ۔مولانا سمیع الحق مرحوم کی موت کی خبر سن کر مجھے گہرا صدمہ پہنچا۔ دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔مولانا صاحب کو 83 برس کی عمر میں شہادت کابہت بڑا درجہ نصیب ہوا۔