آصف علی زرداری کا دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

بین المذاہب آہنگی کو فروغ دیا جائے،سابق صدر

منگل 6 نومبر 2018 20:39

آصف علی زرداری کا دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین المذاہب آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ اپنے دیوالی کے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ وہ تمام ہندوئوں کواپنی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ عزم ہے کہ وہ مذہبی جنونیت اور منافرت کے خلاف لڑتی رہے گی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کی حمایت اور عزت کرتی ہے جن میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کی اسی طرح حفاظت کرتی رہے گی جس طرح قائداعظم محمد علی جناح اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور قائد جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیں اقلیتوں کا احترام کرنے کی تعلیم دی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہندو اور تمام دیگر اقلیتیں پاکستان میں برابر کی شہری ہیں اور ان کے حقوق بھی برابر کے ہیں۔