فواد چوہدری کی اپوزیشن بنچوں پر جا کر مریم اورانگزیب اور ایاز صادق سے گپ شپ

منگل 6 نومبر 2018 20:56

فواد چوہدری کی  اپوزیشن بنچوں پر جا کر مریم اورانگزیب اور ایاز صادق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے اطلاعات نشریات فواد چوہدری اور سابق وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھ کر گفتگو کرتے رہے ساتھ سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی موجود رہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھ کر گپ شپ کرتے رہے اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی ان کے ساتھ بیٹھے رہے قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاسوں میں حکومتی وزیر اور مریم اورنگزیب ان سے بھی گفتگو کرتی رہتی ہیں اور ان کو چیلنج بھی کرتی رہتی ہیں اور اپنے منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتی ہیں کہ ہم آپ کو دیکھ لیں گے اور فواد چوہدری ان کی طرف دیکھ کر مسکرا دیتے ہیں کہ ٹھیک ہے اسمبلی کے باہر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کرتے رہے لیکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں وہ ایک دوسرے سے اس طرح بات کرتے رہے جیسے وہ مسلم لیگ (ن) کے وزیر ہیں اور وہ مریم اورنگزیب بات کرتے ہیں کبھی وہ اجلاس کے دوران کھڑے ہوکر بات کرتے ہیں کبھی وفاقی وزیر فواد چوہدری اپوزیشن کے پاس جا کر مریم اورنگزیب بھی گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں اوراب یہ سلسلہ گزشتہ کئی اجلاس سے جاری ہے