فسادی سیاستدانوں کو خلاء میں بھیجنے سے زمین پاک ہوجائے گی، فواد چوہدری

ہر جما عت میں 3,4فسادی سیاستدان مو جو د ہیں، وزیر اطلاعات و نشریات

منگل 6 نومبر 2018 21:08

فسادی سیاستدانوں کو خلاء میں بھیجنے سے زمین پاک ہوجائے گی، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعاتو نشریا ت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فسادی سیاستدانوں کو خلائ میں بھیجنے سے فسادات بھی نہیں ہوں گے اور زمین بھی پاک ہوجائیگی،سابق قائد حزب اختلاف کا پچھلی حکومت کی جانب سے پیکج چیک کرلیں کہ کتنا نو ازا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں، خلاء میں بھیجنا آسان حل ہے تاکہ فسادات بھی نا ہوں اور زمین بھی پاک ہوجائے۔

انہو ں نے کہا کہ سابق قائد حزب اختلاف کا پچھلی حکومت کی جانب سے پیکج چیک کرلیں، ہم مل ملا کر نہیں جو اصل میں ہے وہ عوام کے سامنے رکھیں گے کرپشن پر سمجھو تا نہیں کر ئے گے ۔واضح رہے کہ گزشہ روز وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک کا لوٹا گیا پیسہ کسی صورت نہیں چھوڑیں گے جب کہ سپارکو سے بات کروں گا ہمارے دو چار فساد پھیلانے والوں کو خلا میں بھیج دے اورواپسی کا راستہ نہ چھوڑیں۔