Live Updates

تحریک انصاف کے ساتھ اس لئے تعاون کیا بلوچستان کی مشکلات حل کرینگے ، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

اگر ہمارے ساتھ کئے گئے چھ نکات پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو اس پر پارٹی فیصلہ کرے گی مزید حکومت کا ساتھ دیں گے، ملک میں جمہوریت کے قیام میں ہمیشہ رکاوٹیں ڈالی گئی ہم پرامن سیاست کی بدولت اپنے حقوق چا ہتے ہیں،رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی

منگل 6 نومبر 2018 21:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ اس امید پر تعاون کیا کہ بلوچستان کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے انہیں حل کرینگے اگر ہمارے ساتھ کئے گئے چھ نکات پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو اس پر پارٹی فیصلہ کرے گی کہ مزید حکومت کا ساتھ دیں گے یا نہیں ملک میں جمہوریت کے قیام میں ہمیشہ رکاوٹیں ڈالی گئی ہم پرامن سیاست کی بدولت اپنے حقوق چا ہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی روانی میں ہمیشہ رکاوٹیں ڈالی گئی جس کی وجہ سے ملک اس دہانے پر پہنچا ہے ہم پرامن سیاست کے ذریعے بلوچستان کے حقوق کا دفاع کر ینگے انہوںنے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کو آئینی حقوق دیئے جائے تو صوبے میں کوئی تعلیم کے بغیر نہیں رہے گا اور نہ ہی صوبے بھر میں کوئی بھی بے روزگارنہیں ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی بلوچستان کے عوام خوف میں زندگی گزار رہے ہیں انہیں یہ خوف ستا رہی ہے کب اور کہاں سے انہیں لاپتہ کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہمارا چھ نکات میں سب سے پہلا مطالبہ ہے اگر حکومت اس سے پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوا تو ہم اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے انہوںنے کہا ہے کہ1940 کی قرارداد پر نیک نیتی سے عمل کیا جاتا تو ملک کو شکست کا سامنا نہ کرنا پڑتا انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ملک کی تعمیر وترقی اور بقاء کے لئے ایک قامی ایجنڈے پر متحد ہو کر جدوجہد کریں اور یہ جدوجہد انتہائی نا گزیر ہے انہوںنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ اس امید پر تعاون کیا کہ بلوچستان کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے انہیں حل کرینگے اگر ہمارے ساتھ کئے گئے چھ نکات پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو اس پر پارٹی فیصلہ کرے گی کہ مزید حکومت کا ساتھ دیں گے یا نہیں ملک میں جمہوریت کے قیام میں ہمیشہ رکاوٹیں ڈالی گئی ہم پرامن سیاست کی بدولت اپنے حقوق چا ہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات