کاشتکار و ںکو مکئی کی سنتھیٹک اقسام کو کھاد مطلوبہ مقدار میں ڈالنے کی ہدایت

بدھ 7 نومبر 2018 13:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2018ء) محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار مکئی کی سنتھیٹک اقسام کو کھاد کی مطلوبہ مقدار ڈال دیں جبکہ آبپاش علاقو ں میں درمیانی زرخیززمین کیلئے 2بوری ڈی اے پی‘ ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا 5بوری سنگل فاسفیٹ18فیصد اور ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ وپونی بوری بھی ڈالی جاسکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کاشتکار بارانی علاقوں میں کھادکی مکمل مقدار بھی ڈال دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مکئی کی فصل کو علاقے کے موسمی حالات کے پیش نظرپانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھنا چاہئیے تاہم کھیت میں فالتوپانی کھڑانہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ موسم میں نمی کے باعث کونپل کی مکھی بھی فصل پر حملہ آورہوسکتی ہے لہذاکاشتکار فصل کا بغور معائنہ جاری رکھیں اور اگرکسی جگہ پر کونپل کی مکھی کا حملہ نظر آئے تو فوری طورپر محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے بھی کیاجائے تاکہ فصل کوبڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :