Live Updates

توہین عدالت کیس،

عامر لیاقت پر فرد جرم عائدکر دی گئی خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں،پہلے بھی معافی مانگتا رہا ہوں،عامر لیاقت معافی کا وقت گزر چکا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس

بدھ 7 نومبر 2018 14:25

توہین عدالت کیس،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور نجی نیوز چینل کے اینکر عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کردی۔بدھ کو جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عامر لیاقت پر آرٹیکل(3) 204 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عامر لیاقت نے عدالت عظمیٰ سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی معافی مانگتا رہا ہوں۔جس پر جسٹس اعجاز الا حسن نے ریمارکس دیئے کہ معافی کا وقت گزر چکا ہے،آج فرد جرم کے لیے تاریخ رکھی گئی تھی۔عدالت عظمیٰ نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ عامر لیاقت نے 6 مارچ 2017 کے عدالتی حکم نامے کی خلاف ورزی کی ہے، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔واضح رہے کہ جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات