غیرمسلموں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ‘ (ن) لیگ

ہندو برادری پاکستان میں برابر کے شہری ہی، صدر شہباز شریف اور ترجمان مریم اورنگزیب کا ہولی کے تہوار پر مبارکباد

بدھ 7 نومبر 2018 14:29

غیرمسلموں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ‘ (ن) لیگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر وقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے دیوالی پر ہندوبرادری کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغا م میں انہوں نے کہا کہ ہندو برادری پاکستان میں برابر کے شہری ہیں۔دین اسلام کے اصولوں کی روشنی میں آئین میں غیرمسلموں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔غیرمسلموں نے پاکستان کے قیام، دفاع، تعمیر اور ترقی میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)غیرمسلموں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی دیوالی پر ہندوبرادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو برادری پاکستان کا اہم حصہ ہے۔قومی ترقی کے لئے ان کا کردار قابل تعریف ہے۔نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)غیرمسلم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی رہے گی۔