آتشزدگی کے واقعا ت کی تحقیقات کیلئے قائم ٹربیونل نے چیف سیکرٹری کی فراہم کردہ تفصیلات کو ناکافی قرار دیدیا

رپورٹ میں 10سالوں میں 187عمارتوں میںآتشزدگی کا بتایا گیا ،کہاں اور کس عمارت میں آگ لگی اس بارے کوئی تفصیلات موجود نہیں

بدھ 7 نومبر 2018 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) سرکاری اداروں میں آتشزدگی کے واقعا ت کی تحقیقات کیلئے قائم ٹربیونل نے چیف سیکرٹری کی فراہم کردہ تفصیلات کو ناکافی قرار دیدیا۔پنجاب حکومت نے آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ماتحت عدلیہ کے جج محمد اختر بھنگو کی سربراہی میںیک رکنی ٹربیونل تشکیل دیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹربیونل کے سربراہ نے چیف سیکرٹری کی تفصیلات کو نامکمل قرار دیدیا ہے اور اسے آج جمعرات کے روز واپس چیف سیکرٹری کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں 10سالوں میں 187عمارتوں میںآتشزدگی کا بتایا گیا ہے تاہم کہاں اور کس عمارت میں آگ لگی اس بارے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ٹربیونل کی جانب سے رپورٹ کو عدالتی معیار کے برعکس قرار دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹربیونل کی معاونت کے لئے رجسٹرار کا تقرر بھی نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :