ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 7 نومبر 2018 15:40

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) ربیع الاول1440ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ( جمعرات )کوہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد میں منعقد کئے جائیں گے۔لاہور۔زونل کمیٹیاں ربیع الاول کا چاند دکھائی دینے یا نہ دکھائی دینے کی شہادتوں کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کی معاونت کریں گی۔