Live Updates

رانا ثناء اللہ کا نام لیے بغیر مراد سعید سے متعلق دلچسپ انکشاف

کچھ ایسے وزراء بھی ہیں جن کے متعلق ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ فل باڈی ویکس کرواتے ہیں،ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی قومی اسمبلی میں گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 7 نومبر 2018 15:39

رانا ثناء اللہ کا نام لیے بغیر مراد سعید سے متعلق دلچسپ انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 نومبر 2018ء) :پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا ثناء اللہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے میٹرو ملتان کے حوالے سے الزام لگایا کہ جاوید صادق نامی آدمی کے ذریعے سے 27 ارب روپے چائنا کی فلاں فلاں کمپنی سے وصول کیا گیا۔اس متعلق انہیں نوٹس بھی بھجوایا گیا لیکن آج تک جواب نہ آیا۔

تحریک انصاف والے الزام لگاتے ہیں لیکن اس کے بعد نہ تو عدالت میں پیش ہوتے ہیں نہ ہی اسے ثابت کرنے کے لیے نوٹس کا جواب دیتے ہیں۔یہ سجھتے ہیں کہ بس ہم شور کرتے جائیں گے اور عوام میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یہاں پر بعض وزراء ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں ریحام خان نے کہا کہ یہ فل باڈی ویکس کرواتے ہیں۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کہ یہ الفاظ تقریر میں سے ہدف کر دئیے گئے۔خیال رہے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں تھیں کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ مراد سعید فل باڈی ویکس کرواتے ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر شہزاد اقبال نے ریحام خان کی کتاب سے متعلق کہا تھا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان،حمزہ علی عباسی اور مراد سعید کے بارے میں سنگین نوعیت کے الزام عائد کیے ہیں۔

ریحام خان نے اپنی کتاب میں اپنے سابق شوہر اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان،حمزہ علی عباسی اور مراد سعید پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ریحام خان نے اپنی کتاب میں واضح طور پر لکھا ہے کہ عمران خان،مراد سعید اور حمزہ علی عباسی کے آپس میں تعلقات تھے،اور ان تینوں کے ہم جنس پرسی کے معاملات تھے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جب مراد سعید اور حمزہ علی عباسی بنی گالا آتے تھے تو وہ عمران خان سے تہنائی میں ملاقتیں کرتے تھے۔ کیونکہ حمزہ علی عباسی ایک خوبصورت چہرے کے مالک ہیں۔ریحام خان کا کہنا ہے کہ مجھے گھر کے ملازم بتاتے تھے کہ آپ کی غیر موجودگی میں حمزہ علی عباسی اور مراد سعید نے عمران خان کو اکیلے نہیں رہنےد یا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات