سپیکر اسد قیصر کو ہنگامہ کرنے والے اراکین کو معطل کرنے سے ہم نے روکا ،ایاز صادق

ایوان کا تقدس پامال ہوا ،ایسے واقعات شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 7 نومبر 2018 16:07

سپیکر اسد قیصر کو  ہنگامہ کرنے والے اراکین کو معطل کرنے سے ہم نے روکا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2018ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دنوںقومی اسمبلی میں ہونے والی تلخ کلامی پر سپیکر اسد قیصر نے مجھے اور خورشید شاہ کو چیمبر میں بلا کر پوچھا کہ کیوں نہ ہنگامہ کرنے والے ارکا کو معطل کر دیا جائے لیکن ہم نے اسپیکر کو روک دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارایاز صادق نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو تلخ کلامی کا واقع پیش آیا اس سے ایوان کا تقدس پوری دنیا میں پامال ہوا ہے اورایسے ناخوشگوار واقعات تمام ارکان کے لئے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں اس لئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مجھے اور خورشید شاہ کو اسپیکر چیمبر میں طلب کیا تھااور ہم سے رائے لی تھی کہ کیوں نہ ہنگامہ کرنے والے ارکا کو معطل کر دیا جائے لیکن ہم نے سپیکر کو روک دیاکیونکہ ہم کوئی بدمزگی نہیں چاہتے ہیں اور یہ مشاورتوں کا سلسلہ ہائوس بزنس کو باعزت طریقے سے چلانے کے لئے ہوتی رہتی ہیں۔