اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کی ضبطگی معاملہ: عدالتی فیصلے کے خلاف ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

بدھ 7 نومبر 2018 16:38

اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کی ضبطگی معاملہ: عدالتی فیصلے کے خلاف ڈار کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2018ء) گلبرگ میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کی ضبطگی کا معاملہ عدالتی فیصلے کے خلاف اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر اسحاق ڈار کی جائیدد نیلامی کا احتساب عدالت اسلام آباد نے فیصلہ دے رکھا ہے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار نے گلبرگ رہائش گاہ کی ضبطگی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ان کا موقف ہے کہ گلبرگ رہائش میری ہے اسحاق ڈار نے یہ رہائش بطور تحفہ مجھے دی اور عدالت اس کی ضبطگی کا فیصلہ نہیں کر سکتی تبسم اسحاق ڈار کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت نہیں ہوئی عدالت نے تبسم اسحاق ڈار کی درخواست پر آج دلائل طلب کررکھے تھے تبسم اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت کل کو ہوگی۔