Live Updates

پی ٹی آئی کے دو ارکانِ اسمبلی کیخلاف قتل کا مقدمہ سامنے آگیا

ْرکن قومی اسمبلی عطا اللہ اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید احمد نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی

بدھ 7 نومبر 2018 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکانِ اسمبلی کے خلاف قتل کا مقدمہ سامنے آگیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں حکمران جماعت کے 2 رہنمائوں کے مقدمات کا انکشاف ہوا ہے۔ رکن قومی اسمبلی عطا اللہ اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید احمد قتل کے مقدمے میں ملوث نکلے اور انہوں نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔

ملزمان عطا اللہ این اے 250 اور سعد احمد پی ایس 120 سے کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمے کی آئندہ سماعت پر دونوں رہنمائوں سمیت پی ٹی آئی کے 8 کارکنان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کے جہانزیب فضل سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 17 اپریل کو کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کمسن بچی رابعہ کے قتل کے بعد احتجاج کیا تھا جس کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ سے دو شہری الیاس اور عدنان جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس نے 150 سے زائد ملزمان کے خلاف فائرنگ اور جلائوگھیرائو کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات