Live Updates

حکومت کے بیسک ٹیچرز سے کیے گئے وعدے وفا نہ ہو سکے ،اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں

وزیراعظم عمران خان معاملے کا فوری نوٹس لیں ورنہ زیر تعلیم ہزاروں مستحق بچوں کا مستقبل دائو پر لگ سکتا ہے ،اساتذہ کی اپیل

بدھ 7 نومبر 2018 19:33

حکومت کے بیسک ٹیچرز سے کیے گئے وعدے وفا نہ ہو سکے ،اساتذہ کو تنخواہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کی جانب سے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے اساتذہ سے کیا گیا وعدہ وفا نہ ہو سکا ،بیسک اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہ ہو سکیں ، گزشتہ سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے اساتذہ کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑے گئے جبکہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہزاروں مستحق بچوں کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگ سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے وفد کیساتھ ایک میٹنگ میں وعدہ کیا تھا کہ اساتذہ کو پیرپانچ نومبر کو تنخواہیں جاری کردی جائیں گی تاہم بدھ سات نومبر کو بھی اساتذہ تنخواہوں سے محروم رہے اور یہ سلسلہ گزشتہ سات ماہ سے چل رہا ہے اور اساتذہ کو سات ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی جس کے باعث اساتذہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ ے ہو گئے ہیں اور وہ کسمپرسی کی زندگی گزار پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

اساتذہ نے وفاقی وزیر تعلیم کو وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں تنخواہیں جاری نہ کی گئی تو پھر دوبارہ ڈی چوک میں احتجاج کریں گے اور مطالبات کی منظوری اور تنخواہیں جاری ہونے تک دھرنا دیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ تنخواہیں جاری نہ ہونے سے ہزاروں یتیم اور مستحق بچوں کا مستقبل دائو پر لگ جائے گا ۔اساتذہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور اساتذہ کو فوری تنخواہیں جاری کی جائے جبکہ ہمیں مستقل کرنے کیلئے بھی جو حکومت کو مطالبات پیش کیے گئے ہیں ان پر بھی فوری عملدرآمد کیا جائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات