Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے محترمہ جویریہ ظفر آہیر ، پارلیمانی سیکرٹری برائے اورسیز پاکستانیز کی ریاض آمد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 8 نومبر 2018 11:06

پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے محترمہ جویریہ ظفر آہیر ،  پارلیمانی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2018ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان،ریاض) پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے محترمہ جویریہ ظفر آہیر ، پارلیمانی سیکرٹری برائے اورسیز پاکستانیز کا ریاض آمد ہوئی جس پر مختصر قیام کے دوران پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ریجن کی قیادت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سنٹرل ریجن کے قائم مقام صدر عبدالحکیم خان، انفارمیشن سیکرٹری شفیع خان اتمانخیل، الیکشن کمیشن کے چیئر مین احمد رضا علوی ،الیکشن کمیشن کے ممبر سلمان شاہد اور ریاض کے میڈیا ہیڈ، خرم خان نے شرکت کی۔

ملاقات میں محترمہ جویریہ ظفر کو سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئ۔ سمندرپار پاکستانیوں کے سعودی عرب اور پاکستان میں مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور ہر پوائنٹ پر نہ صرف ان کو بتایا گیا بلکہ اس کے حل کیلئے بھی سفارشات پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل کا ادراک ہے اور وہ اس کے حل میں دلچسپی بھی لے رہی ہے۔

محترمہ جویریہ ظفر نے وفد کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں، تمام بین الاقوامی ائیرپورٹس پر مسافروں کے مسائل کے حل کے لئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جارہا ہے جسمیں کئ اہم اداروں کے نمائندے مسافروں کے مسائل موقع پر حل کریں گے۔ اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کے جن اہم مسائل کا ذکر کیا گیا اس میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کے ایمیگریشن، تنخواہوں کی بندش، بچوں کے تعلیمی مواقع، پاکسان میں سمندرپار پاکستانیوں کے جائیدادوں پر قبضہ، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں کوٹہ سسٹم، اورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی اہمیت اور اس کی فعالیت، سفارتخانہ پاکستان کے ویلفئیر اٹاچی، پی آئی اے کی فعالیت پر بات ہوئی ، محترمہ جویریہ ظفر کا کہنا تھا کہ متعلقہ تمام اداروں میں کمیونٹی کے سفارشات کے پیش نظر بہتری لائی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد دوبارہ آئیں گی، اور یہاں پر مختلف، اجلاسوں اور سیمینارز کے زریعے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سمندرپار پاکستانیوں کو قوم کا اہم اور محب الوطن طبقہ سمجھتی ہے، اور اس لئے اپنی حکومت کی پہلی ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے اقدامات کئے گئے۔ اور آنلائن ووٹنگ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ آخر میں شوبز سے تعلق رکھنے والے حمزہ علی عباسی، پاکستان تحریک انصاف کے دیگر  ایم این ایز, مسز فواد چوہدری اور نیوز اینکر فریحہ ادریس سے غیر رسمی گفتگو ہوئی جس سے محفل کا رنگ دوبالا ہو گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات