دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 8 نومبر 2018 14:04

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 25800کیوسک اور اخرج 45000کیوسک، کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد7000 کیوسک اور اخراج7000 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد12200کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد11700کیوسک اور اخراج4000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جناح بیراج آمد63700 کیوسک اور اخراج 59700کیوسک،چشمہ آمد50800 کیوسک اوراخراج 54000کیوسک، تونسہ آمد49400 کیوسک اور اخراج44600 کیوسک، پنجند آمد3200 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 35500 کیوسک اور اخراج 28900 کیوسک، سکھر آمد24200 کیوسک اور اخراج5000کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد3800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1473.82 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.253 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1151.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.820 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.122 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعرات کی صبح 6 بجے کی ہے۔