نویورپی ممالک کے وزرائے دفاع کا پیرس میں اجلاس،

مشترکہ یورپی فورس کے قیام پر تبادلہ خیال

جمعرات 8 نومبر 2018 14:08

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) نو یورپی ممالک کے وزرائے دفاع کافرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا ، جس میں ایک مشترکہ یورپی فورس کے قیام پر بات چیت کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی قیادت میں اس منصوبے میں شامل دیگر ملک جرمنی، اسپین، ہالینڈ، بیلجیم، ڈنمارک، ایسٹونیا اور پرتگال ہیں۔ ایک ذریعے کے مطابق فن لینڈ بھی اس میں شامل ہو سکتا ہے۔ ای 12 نامی یہ مستقبل کی کوئی ممکنہ فورس نیٹو اور یورپی فوج سے الگ ہو گی اس کے اہلکاروں کو ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کی صورت میں طلب کیا جا سکے گا۔ دوسری جانب یورپی یونین کی فوج کا خیال چند رکن ریاستوں کے لیے اتنا موزوں نہیں۔