سرگودھا میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی

جمعرات 8 نومبر 2018 15:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) سرگودھا میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی جس میں کھانے پکانے کے اوقات کار میں سوئی گیس کی بندش سے ہوٹلوں اور تندروں پر رش بڑھنے لگا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے رہائشی سے مقام حیات،سکا کالونی،محمدی کالونی،اربن ایریا، سلانوالی روڈ ،نیو سٹیلائٹ ٹاون سمیت متعدد علاقوں اور گردونواح کے مکینیوں اور گھریلو خواتین نے میڈیا کو بتایا کہ اب موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی ناشتہ،دوپہر کا کھانا اور رات کو ڈنر کے اوقات کار سمیت دم بھر سوئی گیس پریشر میں کمی اور کئی کئی گھنٹے بندش نے نظام زندگی معطل کر دیا ہے اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جانے سے لوگ ہوٹلوں سے کھانے پینے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کافی عرصہ سے سوئی گیس کی صورت حال خراب رہنے کے بعد سابق حکومت نے سوئی گیس پریشر کو بہتر بنایا لیکن اب دن بھر سوئی گیس کی قلت نے عوام کو سابق حکومت کی یاد تازہ کر دی ہے۔