امریکی صدر ٹرمپ روسی تحقیقات سے متعلق سوال پوچھنے پر برہم

رپورٹر کا پریس کارڈ منسوخ کراکے وائٹ ہاس میں داخلہ بھی بند،نسل پرستانہ سوال نہ کرو، کہہ کر خاموش کروا دیا

جمعرات 8 نومبر 2018 15:21

امریکی صدر ٹرمپ روسی تحقیقات سے متعلق سوال پوچھنے پر برہم
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) روس کے متعلق سوال پوچھنے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ رپورٹر پر برہم ہو گئے۔ پریس کارڈ منسوخ کرکے وائٹ ہاس میں داخلہ بند کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتخابات میں مطلوبہ نتائج نہ ملنے کا غصہ امریکی صدر نے صحافی پر نکال دیا۔ وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ رپورٹر پر چڑھ دوڑے۔

رپورٹر نے انتخابات میں روسی مداخلت کے متعلق سوال کیا تھا۔

(جاری ہے)

روسی تحقیقات سے متعلق کسی بھی معاملے سے میرا تعلق نہیں، کیونکہ یہ ایک افواہ ہے اور یہ بہت ہو گیا، ان سے مائیک لے لو، میں نے بتایا ہے کہ سی این این کو خود شرم آنی چاہیے کہ تم اس کے ساتھ کام کر رہے ہو، تم اکھڑ مزاج ہو، تمہیں سی این این کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے۔امریکی صدر نے امریکی چینل کے رپورٹر کا پریس کارڈ منسوخ کرا کے وائٹ ہاس میں داخلہ بھی بند کرا دیا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک اور صحافی کو نسل پرستانہ سوال نہ کرو، کہہ کر خاموش کروا دیا۔