پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی 100 سالہ برسی اتوار کو منائی جائیگی

جمعرات 8 نومبر 2018 15:21

پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی 100 سالہ برسی اتوار کو منائی جائیگی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) پہلی عالمی جنگ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے جانے کے دن کی سالگرہ اتوار 11 نومبر کو منائی جا ئیگی ۔ اٴْس روز مغربی محاذ پر توپیں خاموش ہو گئیں جس سے اس عالمی جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا۔ اس جنگ عظیم میں 4 کروڑ کے لگ بھگ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پہلی عالمی جنگ میں امریکہ 1917 میں شامل ہوا جب اٴْس نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔

اس کے اگلے روز جنگ کا پانسا اتحادی قوتوں کے حق میں کرنے کے سلسلے میں امریکہ کا کردار بہت اہمیت اختیار کر گیا۔ امریکی شمولیت سے یورپ کی سیکیورٹی کیلئے امریکہ کے اہم کردار کی ابتدا ہو گئی۔700 کلومیٹر طویل مغربی محاذ پر پہلی عالمی جنگ کے اختتام کی یاد میں تقریبات کا انعقاد ہو رہا ہے جس نے دنیا بھر کو خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اگرچہ اس عالمی جنگ میں امریکہ کی شمولیت قدرے تاخیر سے ہوئی۔

تاہم، یہ شمولیت اتحادی قوتوں کی افرادی قوت اور مورال کیلئے انتہائی اہمیت اختیار کر گئی۔ 26 ستمبر، 1918 کو امریکہ نے ’آرگون‘ نامی حملے کا آغاز کر دیا۔ امریکی جنرل جان پرشنگ کی کمان میں ہونے والا یہ حملہ امریکی فوج کی تاریخ کا سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ تھا۔ محاذ جنگ کے گائیڈ اور تاریخ دان رینڈی گولکے نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے چند دنوں کے دوران اس جنگ سے حاصل ہونے والے نتائج نسبتاً اچھے تھے۔ تاہم، یہ اتنے اچھے نہیں تھے جتنے جنرل پرشنگ چاہتے تھے۔