ؐکراچی ،احتساب عدالت کاسرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ ،

عدالت کا 5 ملزمان کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

جمعرات 8 نومبر 2018 16:47

ؐکراچی ،احتساب عدالت کاسرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) احتساب عدالت نے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور اربوں روپے کی کرپشن ریفرنس میں 5 ملزمان کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موجود ملزموں کو نقول فراہم کردیں۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور اربوں روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لالا فضل الرحمن، سابق ڈائریکٹر کچی آبادی سمیت 11 ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ 5 ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے موجود ملزمان کوریفرنس کی نقول پیش کردیں۔ آئندہ سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ نیب کے مطابق ملزمان نے کورنگی کی اربوں روپے کی 265 ایکڑ اراضی کے ایم سی کو غیرقانونی طور فروخت کی گئی۔ ملزموں نے اختیارات کں ناجائز استعمال کیا۔ اختیارات کے استعمال سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔