ہنگو ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،پولیس نے خصوصی ناکہ بندی کے دوران فلائنگ کوچ سی26کلوگرام چرس برآمدکرلی

جمعرات 8 نومبر 2018 17:20

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) تحصیل ٹل پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔مخبرکی اطلاع پرتھانہ ٹل پولیس نے پلوسین چوک ٹل میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران فلائنگ کوچ کے خفیہ خانوں سی26کلوگرام چرس برآمدکرلی۔1بین الصوبائی منشیات سمگلرزگرفتار،جبکہ تھانہ دوآبہ کے حدودمیں پولیس نیکامیاب کاروائی میں4ڈکیتوں کوحراست میں لے لیا۔

جن کے قبضے سے خودکار اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاہے۔کسی کوقانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،قانون شکن عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لاکھڑاکیاجائے گا،ایس ایچ او جمشید خان کی بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ہنگوتھانہ ٹل پولیس نے پلوسین چوک ٹل میں ناکہ بندی کے دوران مخبرکی اطلاع پرفلائنگ کوچ نمبر C6299 بنوں کے خفیہ خانوں سی26.274کلوگرام چرس برآمدکرکی1بین الصوبائی منشیات سمگلر شاہ طماس سکنہ ضلع بنوںکوگرفتارکرکے فلائنگ کوچ بھی قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منشیات کی بھاری کیپ جوکہ کرم ایجنسی علاقہ غیرڈول ورغہ برآستہ پلوسین ٹل سے ضلع بنوں سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی مگرمخبرکی اطلاع پرڈی پی اوہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ ٹل سب انسپکٹرجمشیدعلی خان نے ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت اور پولیس پارٹی کے ہمراہ منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئی26.274کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک بین الصوبائی سمگلر شاہ طماس خان ولدولدنورنیازخان سکنہ جندرخیل خواجہ تحصیل وضلع بنوں کوحراست میں لیکرزیردفعہ9C CNSAکے تحت ایف ائی اردرج کرلی،جبکہ تھانہ دوآبہ ایس ایچ او ایس آئی طارق خان کوخفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پختہ روڈکندوتالاب عیدگاہ کے قریب کچھ مشکوک لوگ ڈکیتی کی نیت سے بامسلح موجودہے،پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکر نہایت حکمت عملی کیساتھ 4ڈکیتوں سیف اللہ ولدنورحسن،زہران ولدشعیب خان،عارف اللہ ولدقاسم اورظاہرولدواحیدشاہ ساکنان طورہ اوڑی کوگرفتارکرلیا جن کے قبضے سی3عددہینڈگرنیڈ،2رائفل،1عددپستول اوردرجنوں کارتوس برامدکرکے قبضے میں لے لیں۔