مقبو ضہ کشمیر ،کشتواڑ میں خاتون سمیت ساٹھ کے قریب کشمیریوں کو گرفتار کرلیاگیا

جمعرات 8 نومبر 2018 17:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کشتواڑ سے ایک خاتون سمیت ساٹھ کے قریب کشمیریوں کو گرفتار کرلیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ کی سربراہی میں قائم خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کشتواڑ قصبے کے Tapalمحلہ سے اب تک ساٹھ کے قریب کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیم نے مسلمانوں کو بی جے پی کے مقامی لیڈروں انیل پاریہار اور اجیت پاریہار کے قتل سے متعلق جھوٹے الزامات میں گرفتار کیاہے ۔ بی جے پی کے دونوں رہنمائوں کو بعض نامعلوم مسلح افراد نے یکم نومبر کو قتل کردیاتھا ۔ قصبے کے لوگوںکو بھارتی فورسزاور ہندو انتہا پسند تنظیموںراشٹریہ سوائم سیوک سنگھ ، بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے شدید غیض و غضب کا سامنا ہے۔ قصبے کے دور درا علاقوں کے لوگوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے خاتون کی گرفتار ی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :