علامہ اقبال کا پیغام ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر

ا قبال نے ایک مایوس اور منتشر قوم کو ایک ناقابل شکست قوت بنادیا شاعری کی دنیا میں اتنا بڑا کارنامہ ہے جسکی مثالیں تاریخ میں بہت کم ہی مل سکتی ہے، راجہ فاروق حیدر کا یوم ولادت علامہ اقبال پر پیغام

جمعرات 8 نومبر 2018 17:29

علامہ اقبال کا پیغام ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے حضرت علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اقبال کا پیغام ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ا قبال نے ایک مایوس اور منتشر قوم کو ایک ناقابل شکست قوت بنادیا شاعری کی دنیا میں اتنا بڑا کارنامہ ہے جسکی مثالیں تاریخ میں بہت کم ہی مل سکتی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کیا اور ان کے مرد مومن اور قوم کے زندہ جاوید راہنما حضرت قائد اعظم کی قیادت میں مختصر عرصے میں اسلامیان ہند اپنے لیئے الگ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ علامہ اقبال کا تعلق بھی سرزمین کشمیر سے تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈوگرہ آمریت کے خلاف کشمیری مسلمانوں کی جدو جہد کی ہمیشہ بھر پور حمایت کی۔

برصغیر کے مسلمانوں کیلئے جس وطن کا خواب علامہ مرحوم نے دیکھا تھا ریاست جموں و کشمیر اس کا لازمی حصہ تھی ۔ وزیر اعظم نے کہا یہ انتہائی تکلیف د ہ بات ہے کہ خطہ کشمیر اب تک پاکستان کا حصہ نہیں بن سکا اور کشمیری مسلمان آج بھی زبوں حال ہیں ۔آج بھی کشمیری مسلمان بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا شکار ہیں ۔ لیکن آزادی کی منزل حاصل کرنے کے لیے انکے حوصلے مضبوط ہیں وہ اپنے حق خودارادیت کو حاصل کر کے رہیں گے ۔

انہوں نے کہامجھے پورا یقین ہے کہ شاعر مشرق کا خواب حقیقت بنے گا اور وہ دن دور نہیں جب حق و باطل کی اس جنگ میں کشمیری مسلمان سرخرو ہونگے ۔ا ٓج پاکستان جن خطرات میںگھرا ہوا ہے اس مشکل کے وقت میں پوری قوم کو متحد ہو کر پاکستان کی سلامتی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے کام کرنا ہوگا۔