Live Updates

این اے 90 سے لیگی رکن قومی اسمبلی حامد حمید کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

جمعرات 8 نومبر 2018 19:18

این اے 90 سے لیگی رکن قومی اسمبلی حامد حمید کی کامیابی کے خلاف انتخابی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 90 سے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی حامد حمید کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کی ناکام امیدوار نادیہ عزیز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ انتخابات میں ریٹرننگ افسر کا کردار متنازعہ رہا اوردھاندلی سے حامد حمید کو کامیاب کرایا گیا ۔درخواست گزار کے متعدد ووٹوں کو بلاجواز مسترد کیا گیا اورووٹ مسترد نہ ہوتے تو نتائج یکسر مختلف ہوتے ۔استدعا ہے کہ حامد حمید کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ انتخاب کے احکامات جاری کئے جائیں۔ حامد حمید کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اعتراضات اٹھائے اور الزامات کی مخالفت کی ۔ الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات