وفاقی حکومت کی غلط حکمت عملی میڈیا ہائوسز میں ہیجان کی کیفیت پیدا کررہی ہے‘ فریال تالپور

بے ساکھیوں کے سہارے قائم وفاقی حکومت میڈیا ہائوسز مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے‘ رہنما پیپلزپارٹی

جمعرات 8 نومبر 2018 19:20

وفاقی حکومت کی غلط حکمت عملی میڈیا ہائوسز میں ہیجان کی کیفیت پیدا کررہی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پاکستان کی صدر و ممبر صوبائی اسمبلی سندھ فریال تالپور کہا کہنا ہے کہ پاکستان کا صحافی ہر جمہوری جدوجہد کا ہراول دستہ رہا ہے ، پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنے میں جہاں شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی لازوال قربانیوں کا نام آتا ہے وہاں اس دور کے صحافی حضرات نے بھی جمہور اور جمہوریت کی بقا اور مضبوطی کیلئے ہر طرح کی جدوجہد کی ۔

ان باتوں کا اظہار رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول ہائوس میڈیا سیل کے وفد اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں جہاں پاکستان کی عوام ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی ہے وہاں صحافی برادری اور ملک کے تمام میڈیا ہائوسز بھی ہیجان کی کیفیت کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کی آبیاری کے لئے صحافی حضرات اور پیپلز پارٹی رہنمائوں نے ہر طرح کی تکلیفیں برداشت کی۔

میڈیا پر قدغن لگانے کی کوئی کوشش ہوئی تو پیپلز پارٹی سب سے پہلے آواز اٹھائی گی۔ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافی برادری اور میڈیا ہائوسز کے تمام مسائل فی الفور حل کرے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ سندھ میں قائم میڈیا ہائوسز کا جو بھی مسئلہ ہوا اسے حل کر کے دم لینگے۔ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اور تنظیمی عہدیداران صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر میڈیا سیل کے وفد کے اراکین سردار نزاکت ، وقاص شوکت اور ضمیر احمد ملک نے ایم پی اے فریال تالپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری اور میڈیا ہائوسز کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس حوالے سے حکومت سندھ پہلے سے اقدامات کرچکی ہے اور اگر مزید اقدامات کی ضرورت ہوئی تو اپنے وزرا کے ساتھ میڈیا ہائوسز کے دورے کر کے قیادت کو رپورٹ پیش کر دینگے۔