جرمنی کے معروف ماہرتعلیم پیٹر جوزف کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

جمعرات 8 نومبر 2018 19:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) جرمنی کے معروف ماہر تعلیم اور بین الثقافتی مباحثے کے ماہر پیٹر جوزف بوئیک نے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیزپروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر کی دعوت پر پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلرپروفیسر نیاز احمداختر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ پیٹر جوزف گزشتہ ہفتے سے تہذیبی گفتگو اور یورو ایشیائی مذاکرات کے تاریخی عمل پر لیکچر دینے کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پنجاب یو نیورسٹی کے سرسبزو شاداب اور پر امن تعلیمی ماحول کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ بالخصوص طالبات بہت باصلاحیت ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی نوجوان نسل کو قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے ان پر زیادہ سے زیادہ وسائل صرف کرنے پر زور دیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اخترنے پیٹر جوزف بوئیک کا پنجاب یونیورسٹی آنے اورطلبہ کے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر بھی شریک تھیں۔