Live Updates

فیاض الحسن چوہان کا حمزہ شہباز کیلئے ککڑی مافیا کا خطاب

حمزہ شہبازنے پولٹری انڈسٹری پر ناجائز قبضہ کیا ہوا تھا، حمزہ شہبازکوککڑی مافیا کا خطاب مل گیا تھا، اسمبلی توڑ پھوڑ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے قانون اور میں نے میڈیا کے ذریعے ان کی تربیت کی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 نومبر 2018 18:53

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 نومبر 2018ء) وزیر اطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازنے پولٹری انڈسٹری پر ناجائز قبضہ کیا ہوا تھا، حمزہ شہبازکوککڑی مافیا کا خطاب مل گیا تھا، اسمبلی توڑ پھوڑ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے قانون اور میں نے میڈیا کے ذریعے ان کی تربیت کی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا کوئی کاروبارایسا نہیں جس پرشریف فیملی نے قبضہ نہیں کیا۔

حمزہ شہبازکوککڑی مافیا کا خطاب مل گیا تھا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی ہم نے تربیت کی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے قانون اور میں نے میڈیا کے ذریعے ان کی تربیت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے کہنے پر رانا مشہود اور حمزہ شہباز بونگیاں مارتے ہیں۔ مریم اورنگزیب اورملک احمد کہتے ہیں ان کا رانا مشہود کی باتوں سے تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب میں پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک اور پنجاب کو لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے۔ ملک کولوٹنے والوں کے چہرے بے نقاب کریں گے۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ سپریم کورٹ ججزنے بھی نیب کوسیاست زدہ قراردیا، سپریم کورٹ میں نیب کو جرمانہ کیا جاتا ہے، ہم سے غلطی ہوئی جونیب کا کالا قانون ختم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کل ٹی وی چینلز پر نیب اپنی صفائیاں پیش کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بھی سرکاری ہیلی کاپٹرکیس میں پیشیاں بھگت چکے ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں نیب کو جرمانہ کیا جاتا ہے۔ عدالت پوچھتی ہے کہ کوئی کرپشن ثابت ہوئی تو جواب ملتا ہے تفتیش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ 4 ووٹوں کے فرق سے وزیر اعظم بنے۔

یوٹرن لینے پر قوم عمران خان کا محاسبہ کریگی۔ ان کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ عمران خان50 لاکھ گھربنانےکا دعویٰ کرکے پھنس گئے۔ آپ نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گھر کیسے بنیں گے آپ کو خوف آتا ہے۔ نیازی صاحب آپ کا خوف بار بار آپ کی زبان پر آتا ہے۔ آپ کے کیے وعدے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔ آپ کس کو روز ڈراتے ہیں؟ میں دس سال تک نیب کی پیشیاں بھگتا رہا۔ مشرف دور میں تمام کیسز سے سرخرو ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات