روس : تاریخی فوجی پریڈ کی یاد میں تقریبات کا آغاز

جمعرات 8 نومبر 2018 20:15

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) روس کے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پرشاندار ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 1941کی تاریخی پریڈ کی 77ویں سالگرہ کے موقعے پر یادگاری پریڈ میں سابق فوجیوں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر تصویری نمائش بھی کی گئی اور روسی کی تاریخ کو موسیقی میں ڈھال کر بھی تقریب میں پرفارمنس پیش کی گئی۔دارالحکومت ماسکو میں5اعشاریہ5ایکڑ رقبے پر پھیلے ریڈ اسکوائرپر فوجیوں کی بڑی تعداد نے قدیم زمانے کی ملٹری توپوں ، ہتھیاروں، جیپس اور دیگرجدید جنگی ساز و سامان کے ساتھ تاریخی ایونٹ کی یادیں تازہ کیں جنہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں عوام نے ریڈ اسکوائر کا رٴْخ کیا

متعلقہ عنوان :