امریکہ مسلح شخص کی نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ ،13 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا

جمعرات 8 نومبر 2018 20:24

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں ایک مسلح شخص نے ایک بار پر اندھا دھند فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 20 منٹ پر لاس اینجلس کینزدیک واقع شہر تھوزینڈ اوکس میں پیش آیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح شخص کی بار پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور وہاں موجود لوگ شیشے توڑ کر جانیں بچانے کے لیے بھاگنے لگے۔وینٹورا کاؤنٹی کے شیرف کے مطابق فائرنگ کے وقت سیکڑوں افراد’ بار ڈر لائن بار اینڈ گرل ‘میں موجود تھے اور پولیس کی آمد کے وقت بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

(جاری ہے)

بار کے اندر موجود متعدد افراد نے ٹی وی اسٹیشنوں کو فون کرکے بتایا ہے کہ حملہ آور سیاہ لباس میں ملبوس ایک لمبا شخص تھا اور اس نے سر پر ڈھاٹا باندھ رکھا تھا۔

اس کا چہرہ بھی جزوی طور پر چھپا ہوا تھا۔اس نے پہلے دروازے پر موجود ایک شخص پر پستول سے گولی چلائی اور اس کے بعد اندر داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ لوگ بار کے چاروں کونوں میں دٴْبک گئے تھے اور چند لوگوں نے اسٹول اٹھا کر کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور پھر وہاں سے دسیوں افراد بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔بارڈر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو بار میں کالج کی شب تھی اور اسباق ہورہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا تھا کہ کم سے کم 30 گولیاں فائر کی گئی ہیں۔انھوں نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ملزم کے پاس پستول تھا اور وہ اسی سے گولیاں چلا رہا تھا۔۔