اسلام آ باد،تھا نہ رمنا پولیس کا رروائیاں ، ڈکیتی موٹر سائیکل چوری اور منشیات میں ملوث سات ملزمان گرفتار

7 مسروقہ موٹرسائیکل، لوٹاگیا مال مسروقہ اور2کلو 500گر ام چرس برآمد،مقدمات درج

جمعرات 8 نومبر 2018 20:47

اسلام آ باد،تھا نہ رمنا پولیس  کا رروائیاں ، ڈکیتی موٹر سائیکل چوری ..
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) تھا نہ رمنا پولیس کی جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیاں ، ڈکیتی موٹر سائیکل چوری اور منشیات میں ملوث سات ملزمان گرفتار،07 مسروقہ موٹرسائیکل، لوٹاگیا مال مسروقہ اور2کلو 500گر ام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا پولیس کے اے ایس آئیز محمد اکر م اور سجاد نے دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گر وہ کے تین ملزمان علی ارسلان، محسن علی اور نعما ن علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لو ٹا گیا مال مسروقہ ، نقدی ، زیو رات اور واردات میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے۔

پولیس ٹیم نے ایک اور کا رروائی کے دوران مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث تین ملزمان شہر یا ر ، شیر مان اور ناصر کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 07عدد مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیے ،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، جبکہ منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم خا لد محمود عرف مودا سکنہ ڈہو ک کشمیر یا ں اسلام آ باد کو گرفتار کرکے 2کلو 500گر ام چرس بر آمد کر لی ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں تھا نہ تر نو ل پو لیس کے سب انسپکٹر یا ر محمد معہ ٹیم نے تھا نہ تر نو ل کے مقدمہ میں ملو ث اشتہا ری مجر م غزا خا ن کو گرفتار کر لیا ، مجرم نے 2010میں تھا نہ تر نو ل کے علا قہ سر ائے خر بوزہ میں ایک شخص کو قتل کر نے کے بعد روپو ش ہو گیا تھا مزید تفتیش جا ر ی ہے۔ ا یس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے تمام ایس پی زونزکو ہد ایت کی ہے کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہریو ں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے ۔۔۔۔۔