Live Updates

امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی، فوزیہ صدیقی کا انکشاف

امریکہ عافیہ کی رہائی پر رضامند ہے، عملی اقدامات پاکستان کو کرنے ہیں،وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ توقعات ہیں، امید ہے عافیہ صدیقی جلد پاکستان ہونگی ، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 8 نومبر 2018 20:52

امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے کرنے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے ان کی بہن کو پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی، امریکہ عافیہ کی رہائی پر رضامند ہے، عملی اقدامات پاکستان کو کرنے ہیں،وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ توقعات ہیں، امید ہے عافیہ صدیقی جلد پاکستان ہونگی ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہاکہ امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے ان کی بہن کو پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن امریکی پیشکش کے باوجود پاکستان نے عافیہ کی جگہ ’کچھ اور‘لینے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ عافیہ کو صدر اوباما کی طرف سے صدارتی معافی کے آپشن کے وقت بھی پاکستان نے سستی دکھائی لیکن اب 100 فیصد امید ہے کہ ڈاکٹر عافیہ جلد پاکستان آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 2003 سے اس معاملے پر اٴْن کیساتھ ہیں، وہ کہہ چکے ہیں کہ عافیہ کو تنہا چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عمران خان آمرانہ دور میں بھی عافیہ صدیقی کے ساتھ کھڑے رہے جب دوسرے خوفزدہ تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عافیہ صدیقی پر پیشرفت کا بتایا ہے جس کے بعد عافیہ کی رہائی کیلئے بہت پٴْر امید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ توقعات ہیں، عافیہ کی وطن واپسی کے سیاسی اور سفارتی کئی راستے کھلے ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکہ عافیہ کی رہائی پر رضامند ہے، عملی اقدامات پاکستان کو کرنے ہیں، امریکہ نے پاکستان سے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے کہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مجرمان کی وطن منتقلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کرنا ہونگے، امریکہ عالمی معاہدے کا پہلے ہی رکن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات