فیصل آباد ، گوداموں میں مکئی اور دھان جیسی ذخیرہ شدہ اجناس کو مختلف عوامل کی وجہ سے کافی نقصان پہنچتا ہے،زرعی ماہرین

جمعرات 8 نومبر 2018 21:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) محکمہ زرا عت کے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ گوداموں میں مکئی اور دھان جیسی ذخیرہ شدہ اجناس کو مختلف عوامل کی وجہ سے کافی نقصان پہنچتا ہے علاوہ ازیں ذخیرہ شدہ اجناس پر مختلف قسم کے ضرررساں کیڑے مثلاً فنجائی ، دانوں کا پروانہ ، سونڈھ والی سسری ، کھپرا اور آٹے کی سسری حملہ آور ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان گوداموں کے کیڑوں کے انسداد کے لیے فاسفین ایک موثر گیس ہے جو کہ ایلومینیم فاسفائیڈ کی گولیوں سے حاصل کی جاسکتی ہے اس کے استعمال سے گوداموں کے تمام نقصان دہ کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ گولیاں اجناس ذخیرہ کرنے سے پہلے یا بعد میں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔ گوداموں کی کھڑکیاں اورروشن دان اچھی طرح بند کرکے ایلومینیم فاسفائیڈ کی 25سے 30گولیاں فی ہزار مکعب فٹ حجم رکھ دی جائیں اور بعد ازاں گودام کا دروازہ اچھی طرح بند کردیا جائے ۔

گودام کو ایسی حالت میں کم ازکم سات دن تک بند رکھا جائے تاکہ اس عمل کے دوران پیدا شدہ گیس سے ہر قسم کے کیڑے تلف ہوجائیں اور زہریلی دھونی کا عمل مکمل ہونے کے بعد گودام کھول کر ہوا لگوا لی جائے اس طرح ذخیرہ شدہ اجناس گوداموں میں محفوظ رہتی ہیں

متعلقہ عنوان :