پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائی کرکے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 9ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 8 نومبر 2018 21:12

پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائی کرکے پولیس کو مختلف مقدمات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 9ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ کے مختلف تھانوں تھانہ ائیر پورٹ ،سیٹلائٹ ٹائون،شالکوٹ ،سریاب ،زرغون آباد ،سول لائن ،گوالمنڈی سمیت دیگر علاقوں میں پولیس کو مطلوب ،مفروراور اشتہاری اور مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب 9ملزمان کو گرفتار کیا یاد رہے کہ پولیس کی اس کارروائی میں اب تک سینکڑوں مفرور اشتہاری اور دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جاچکا ہے ،مزید کارروائیاں جاری رہیں گی ۔