رائے ونڈ عالمی اجتماع کا دوسرامرحلہ شروع ،اسپیشل ٹرین کراچی سے ہزاروں افرادکو لیکر رائے ونڈ پہنچ گئیں

جمعرات 8 نومبر 2018 21:29

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) )عالمی اجتماع کا دوسرامرحلہ شروع ہو گیا ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے ہزاروں افرادکو لیکر رائے ونڈ پہنچ گئیں ۔سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلے رہیں گے ۔جمعہ کے بعد مولانا طارق جمیل کا خصوصی خطاب ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے عالمی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا آغازہو گیا ہے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اسماعیل،مولانا خورشید احمد نے کہا کہ دعوت و تبلیغ کا کام عام کام نہیں ہے یہ انبیاء اکرام کا کام ہے اللہ نے اس عظیم کا م کیلئے اپنے پیارے اور آخری محبوب نبی کی امت کو چنا ہے نبوت کا دروازہ مقفل ہونے کے بعد اس کام کی انجام دہی کیلئے امت محمدی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کلمہ کی دعوت کو عام کرنا ہر امتی تک کلمہ کی دعوت کو پہچانا اسی عظیم امت کے ذمہ ہے اس کام کو کرتے کرتے مرنا ہے مرتے مرتے کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اجتماع کے شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ریلوئے اسٹیشن کے استقبالہ کیمپ میں 200سے زائد کارکنان خدمت پر مامور ہیںجو مشکوک افراد سمیت جیب کتروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ریلوئے پولیس سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں کو مفت کھانا فراہم کیا جارہا ہے ادھر لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے انچارج محمد اسلم مہر 225اہلکاروں کیساتھ پنڈال کی صفائی پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں لیسکو حکام نے بجلی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 40افراد پر مشتمل 3شفٹیں سردار محسن ڈوگر کی قیادت میں کام کررہی ہیں جبکہ محکمہ صحت کی 3شفٹیں کام کررہی ہیں آج جمعہ کے روز شرکاء کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کر جائیگی مولانا طارق جمیل کے بیان کو سننے کیلئے آج کثیر تعداد میںلوگ پنڈال پہنچیں گے ۔