ہم نے بہت کو شش کی آئی ایم ایف نہ جانا پڑے سعودیہ نے جو پییکج دیا وہ ان کی تاریخ میں غیر متوقع تھا ، شفقت محمود

پیکج کا رزلٹ یہ ہوا کہ سٹاک مارکیٹ اوپر گئی سعودی پیکج کے بعد ہم چین گئے اگر پاکستان کا وزیر خزانہ کہہ رہا ہے بیلنس آف پے منٹ کا مسئلہ ختم ہو گیا ہے تو قوم کو خوش آمدید کہنا چاہیے، ایوان بالا میں اظہار خیال

جمعرات 8 نومبر 2018 22:06

ہم نے بہت کو شش کی آئی ایم ایف نہ جانا پڑے سعودیہ نے جو پییکج دیا وہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) ملک کی معاشی صورتحال پر وفاقی وزیر برائے کیڈ شفقت محمود نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت کو شش کی آئی ایم ایف نہ جانا پڑے سعودیہ نے جو پییکج دیا وہ ان کی تاریخ میں غیر متوقع تھا اس پیکج کا رزلٹ یہ ہوا کہ سٹاک مارکیٹ اوپر گئی سعودی پیکج کے بعد ہم چین گئے اگر پاکستان کا وزیر خزانہ کہہ رہا ہے بیلنس آف پے منٹ کا مسئلہ ختم ہو گیا ہیتو قوم کو خوش آمدید کہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ 9 تاریخ کو سٹیٹ بنک کے صدر چین جارہے ہیں پھر اعلان کریں گے اب آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کی پوزیشن اور ہے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گیس کمپنیوں کا تاریخ میں کبھی خسارہ نہ ہوا ڈیڑھ سے دو سو ارب اب خسارہ تھا قیمت بڑھانا مجبوری تھی قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پچھلے پندرہ دن میں چار سے پانچ ہزار پوائنٹ سٹاک ایکسچینج اوپر گئی اسکا ذکر کوئی نہیں کرتا پچھلے دس سال میں ایکسپورٹ کم ہوگئی امپورٹ میں اضافہ ہوا قرضہ لانگ ٹرم حل نہیں اسلیئے اخراجات کم کرنے کی بات کی ہیجس طریقے سے آپ خرچے کر رہے تھے خدا کا خوف ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آفس 75 مرسیڈیز کھڑی تھی 35 کروڑ مرمت کاخرچہ تھا صرف پانی کا مسئلہ ہے پچھلے دس سال میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے کیاکیاآج ہم اس مقام پر کھڑے ہیں کہ ہماری ایکسپورٹ گزشتہ پانچ سالوں میں 25 سے 20 ارب ڈالر پر آئی ٹیکسٹائل ملیں بند ہوئی ہیں ہم نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری کو مراعات دی، توانائی نرخ کم کیے ہییں دس سال میں کونسی ٹیکس بیس بڑھائی ہیجب میثاق معیشت کی بات کر تے ہیں تو چند جزویات پر متحد ہونا پڑیگا، ٹیکس استثنی ختم کرنااور ٹیکس نیٹ بڑھانا ہوگا اگر ایکسپورٹ نہ بڑھی تو مسائل کا حل عارضی ثابت ہو گا سی پیک میں سوشل سیکٹر بھی آرہے ہیں تعلیم میں بھی سی پیک آئیگا انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر ساری معیشت کو لیکر چلے گاہمیں ایک میثاق معیشت کی طرف جانا چاہیی ٪٪٪٪٪٪