پی آئی ٹی بی کے خودکار ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے تحت صوبہ پنجاب میں اڑھائی لاکھ سے زائد گاڑیاں رجسٹر

جمعرات 8 نومبر 2018 22:39

پی آئی ٹی بی کے خودکار ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے تحت صوبہ پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تیارکردہ خود کار ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے تحت صوبہ پنجاب میں 73 با اختیار کار ڈیلرزکے ذریعے رجسٹریشن پلیٹیں جاری کرکی2لاکھ 93ہزار2سو 9گاڑیاںرجسٹرڈ کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

رجسٹر ہونے والی وہیکلز میں 291532 موٹرسائیکلیں‘ 103391موٹر گاڑیاں‘2756رکشے‘268ویگنیں‘258پک اپ‘ 32ٹریکٹر اور 29لگژری ڈبل کیبن شامل ہیں۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں پنجاب حکومت کو 1.4ارب روپے حاصل ہوئے ہیں۔اس نظام کے تحت اب خریدار شوروم سے گاڑی پرنمبرفوری لگوا کر نکلتا ہے اور اسے رجسٹریشن دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑتے ۔

متعلقہ عنوان :