خضدار میں دستی بم حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

جمعرات 8 نومبر 2018 22:42

خضدار میں دستی بم حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) بلوچستان کے علاقے خضدار میں دستی بم حملہ پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے وزیرداخلہ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فوری طورپر واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے عمرفاروق چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال خضدار منتقل کر دیاگیا واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی وزیر داخلہ بلوچستان میر سلیم کھوسہ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس طرح واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے زخمیوں کو فوری طورپر امداد دینے کی ہدایت کر دی اور تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔