ہیلتھ سسٹم کی بہتری کیلئے تمام مراکز صحت پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 8 نومبر 2018 23:39

چنیوٹ۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2018ء) ہیلتھ سسٹم کی بہتری کے لیے تمام مراکز صحت پر بنیادی سہولیات کی فراہمی اورڈاکٹرزو عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں،سٹاف اپنی ڈیوٹی کو پوری دیانتداری سے انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے بیسک ہیلتھ سنٹرز چک نمبر 134 اوررجوعہ سادات کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر کیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے علی الصبح بیسک ہیلتھ سنٹر ز چک نمبر 134 اوررجوعہ سادات کا سرپرائز وزٹ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کی حاضری چیک کی اور صفائی و دیگر سہولیات اور وہاں سرکاری رہائشوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے مریضوں کو دی جانے والی ادویات انکی ایکسپائری ڈیٹ کو بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو ہدایت کی کہ تمام آنے والے مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں انکے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ،ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے عملہ کو ہدایت کی کہ صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنائیں،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پورے ضلع میںمحکمہ صحت کے افسران دن رات ہیلتھ سسٹم اور سروس ڈلیوری کی مانیٹرنگ کر رہے ہیںاور ڈاکٹر سیف اللہ وڈائچ چیف ایگزیکٹو آفیسر روزانہ کی بنیاد پر تمام افسران کی کارکردگی رپورٹ مجھے پیش کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :