اولیا کرام نے ہمیشہ حب رسول ﷺ اور اسلامی تعلیمات پر گامزن رہنے کا در س دیا‘ مولانا قمر ظہور ترابی

جمعرات 8 نومبر 2018 23:39

چنیوٹ۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2018ء) اولیا کرام نے ہمیشہ حب رسول ﷺ اور اسلامی تعلیمات پر گامزن رہنے کا در س دیا‘ انہوں نے اپنی آرا کو دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے کی ممانعت کی تاکہ معاشرے میں امن و سلامتی کی فضا پیدا ہو سکے‘ یہ طے شدہ امر ہے کہ اس وقت مسلم امہ کو یقینناً اتحاد کی سخت ضرورت ہے لہذا ہمیں فرقہ واریت اور عدم برداشت اور تعصب جیسے رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار ممتاز عالم دین اور جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما مولانا قمر ظہور ترابی نے پیر شیخ بہلول قادری المعروف پیر تاج المشائخ کے سالانہ عرس مبارک کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر خادم دربارحاجی گل جہانگیر سیالوی بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان وطن عزیز دنیا کا واحد ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تھا آج پاکستان مسائل میں گھیرا ہوا ہے اس کی بنیادی وجہ نظریہ پاکستان سے دور ی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمات اولیا کرام کو عام کیا جائے ان سے قبل مولانا محمد رفیق تونسوی ، محمد احمد فریدی ، عبداللہ شاہ نعیمی نے خطاب کیااور اولیا اللہ کی شان کے بارے میں خطابات کئے۔

آخر میں ملکی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :