دوسروں کو قبضہ گروپ کہنے والے طلال چوہدری بھی ناجائز قبضے میں ملوث نکلے

فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مدینہ ٹاؤن میں ن لیگ کے طلال چودھری کا غیر قانونی ڈیرہ مسمار کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ نومبر 00:05

دوسروں کو قبضہ گروپ کہنے والے طلال چوہدری بھی ناجائز قبضے میں ملوث ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-08 نومبر 2018ء ) : فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مدینہ ٹاؤن میں ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیرطلال چودھری کا غیر قانونی ڈیرہ مسمار کر دیا۔ڈیرہ سرکاری اراضی پر بنایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 2 اکتوبر سے پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کررکھا ہے ۔اس آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں کنال قیمتی اراضی کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تازہ ترین خبر یہ ہے کہ دوسروں کو قبضہ گروپ کہنے والے طلال چوہدری بھی ناجائز قبضے میں ملوث نکلے ۔طلال چوہدری کا مدینہ ٹاون میں غیر قانونی ڈیرہ موجود تھا جس کی نشاندہی پر فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آپریشن کیا اور اس دوران اسے مسمار کردیا گیا۔یہ غیر قانونی ڈیرہ نے پی ایچ اے کے پارک کی جگہ اپنا ڈیرہ بنا رکھا تھا۔

(جاری ہے)

واضح ہو کہ اس سے پہلے بھی مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی بھی تجاوزات کے معاملے میں قصور وار نکلےتھے۔

افضل کھوکھر کا ڈیرہ بھی تجاوزات کے زمرے میں آتا تھا جسے آج جوہر ٹاون انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے مسمار کردیا ۔تاہم اس حوالے سے بات کرتے ہوئے افضل کھوکھر کا کہنا تھا انکی کوئی بھی جائیداد غیر قانونی نہیں ہے۔اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے بھی تجاوزات کے معاملے میں ملوث نکلے تھے ۔جس پر جامعہ قاسم العلوم کے گر دونواح میں لیز کی زمین کو کمرشل استعمال میں لانے پر ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد دکانیں مسمار کر کے 2 ارب روپے کی زمین واگزار کرالی تھی۔

گول باغ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلیے بھاری مشینری استعمال کی گئی تھی، اس موقع پر پولیس نے گول باغ کو چارو ں اطرا ف سے سیل کر کے آمدورفت کیلئے بند کیا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے لیز پر حاصل کی گئی زمین کو کمرشل استعمال میں لانے پر مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کی 50 سے زائد دکانیں مسمار کر دیں تھیں۔