سوشل میڈیا پر تصویر اپلوڈ کرنے پر خاتون کو طلاق

ایف آئی اے نے خاتون کی تصویر اپلوڈ کرنے والے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 نومبر 2018 12:37

سوشل میڈیا پر تصویر اپلوڈ کرنے پر خاتون کو طلاق
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2018ء) کوئٹہ میں خاتون کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق گرفتار ملزم اُس بس کا ڈرائیور تھا جس میں خاتون سفر کیا کرتی تھی،ملزم نے خاتون کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں جس سے خاتون کو طلاق ہو گئی۔

ایف آئی نے ملزم کو بس اڈے سے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بلیک میلر کو گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے نے خاتون کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد کارروائی کی اور امتیاز الحسن کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ امتیاز الحسن اپنی ہی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر ہراساں کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ کافی متحرک ہے ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کر کے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لاتا ہے۔ رواں ماہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے پشاورصدر کے علاقہ بلور پلازہ میں چھاپہ مار کر موبائل فونزکے سافٹ وئیر تبدیل کرنے کے ماہر دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ ان کے قبضہ سے کمپیوٹر اور ڈیجیٹل الیکٹرانک سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پشاورصدر کے علاقہ بلور پلازہ میں سافٹ وئیر ایکسپرٹ موبائل فون کے آئی ایم ای نمبرات تبدیل کرنے کا کام کرتے ہیں اوریہ تبدیل شدہ آئی ایم ای والے موبائل فون بھتہ خوری اوردہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال کیے جاتے ہیں آئی ایم ای تبدیل ہونے کی وجہ سے ان موبائل کو ٹریس کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔