پنجاب پولیس کے اہلکار بھی "ٹک ٹاک" ایپ کے دیوانے نکلے

سب انسپکٹر کی خاتون کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 نومبر 2018 13:01

پنجاب پولیس کے اہلکار بھی "ٹک ٹاک" ایپ کے دیوانے نکلے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2018ء) گذشتہ کچھ عرصے سے ٹک ٹاک نامی ایپ نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے،جس میں صارفین مخلتف گانوں پر ڈبنگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز بناتے ہیں۔ٹک ٹاک ایپ پر ہمیں چھوٹے بڑے ہر عمر کے افراد کی ویڈیوز نظر آتی ہیں۔تاہم اس معاملے میں پنجاب پولیس کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں۔پولیس اہلکار بھی اب سوشل میڈیا ایپس سے لطف اندوز ہونے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پنجاب پولیس کے اہلکار ٹک ٹاک ایپ پر اپنی ویڈیو بناتے ہیں۔ٹک ٹاک ایپ پر خاتون کے ساتھ پولیس اہلکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔پولیس اہلکار خاتون کا رقص انجوائے کرتے  ہوئے اسے داد دینے کے ساتھ ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر بھی  دکھاتا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صافین نے تو پولیس اہلکار کی اس ویڈیو کو خوب انجوائے کیا تاہم یہ ڈسپلن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

لیکن ابھی تک کسی اعلیٰ حکام کی طرف سے پولیس اہلکار کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار کا رینک سب انسپکٹر کا ہے۔واضح رہے اس سے قبل سیالکوٹ ائیر پورٹ کے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایک خاتون اہلکار نے یونیفارم پہنے بالی وڈ کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی تھی۔

خاتون اہلکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اسٹاف پر دوران ڈیوٹیسوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ویڈیو اپ لوڈ کرنے پرلیڈی اے ایس ایف اہلکار کی 2 سال کی سروس ضبط کرلی گئی تھی۔تاہم اب ایک اور پولیس اہلکار کی ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مذکورہ پولیس اہلکار وردی میں ملبوس ہے۔پولیس اہلکار کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے: